اسلام آباد)سری لنکا میں سالوں سے قید 56پاکستانیوں کی وطن واپسی ہو گی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سری لنکا میں قید 56پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ سری لنکا روانہ ہو گیا،سری لنکا میں قید 56 پاکستان آج وطن واپس آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ قیدیوں سے متعلق 3ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی، وزیر نجکاری عبدالعلیم قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی واپسی کیلئے سری لنکا حکام کا شکریہ ادا کیا،وزیر داخلہ نے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم کابھی شکریہ ادا کیا۔