URDUINSIGHT.COM

ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں

ممبئی (آئی این پی) بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں۔

حال ہی میں ماہرہ شرما نے ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی جہاں وہ ایوارڈ پیش کرنے کیلئے مدعو تھیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ماہرہ شرما کا نام پکارا گیا جس کے بعد وہ آڈینس میں سے اٹھ کر اسٹیج کی جانب بڑھتی نظر آئیں اور چلتے ہوئے وہ اپنے گائون کو سنبھالتی بھی دکھیں لیکن جیسے ہی وہ اسٹیج کی سیڑھیوں پر چڑھنے لگیں تو انکے پیر گائون کے گھیر میں الجھے۔

اداکارہ نے سیڑھیوں پر رک کر خود کو سنبھالنے کی کوشش کی اور اتنے میں اسٹیج پر موجودخاتون اور ایک مرد نے انکی جانب ہاتھ بڑھائے جن کو تھام کر وہ اوپر چڑھنے لگیں لیکن پھر بھی سیڑھیوں پر بری طرح گر گئیں۔ماہرہ خان نے کھڑے ہونے کے بعد سٹیج پر آکر اس حادثے پر خود ہی مذاق کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آج گرنے کا ایوارڈ تو مجھے ہی ملنا چاہئے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔