URDUINSIGHT.COM

پی ٹی آئی جلسہ میں شامل ریسکیو 1122 گاڑیوں کی تفصیلات طلب

پشاور) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد جلسہ میں شامل ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے سیکرٹری ریلیف کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور گاڑیوں کی تفصیلات تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ جلسے میں کتنی ریسکیو 1122 اہلکار اور گاڑیاں استعمال ہوئیں تفصیلات دی جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں ریسکیو 1122 کے اہلکار اور گاڑیوں کے استعمال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کی ریسکیو 1122 کی گاڑیوں پر سفید سٹیکر لگائے گئے تھے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔