URDUINSIGHT.COM

کراچی ایئرپور ٹ پر حملے میں 2چینی باشندے ہلاک اور ایک زخمی ہوا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کراچی ایئرپورٹ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں چینی انجینئرزپر دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتےہیں،حملے میں دو چینی باشندے ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کاکہناتھا کہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں،زخمی کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں،ترجمان نے کہاکہ افسوسناک عمل پاکستان بلکہ پاک چین دیرینہ دوستی پر بھی حملہ ہے،حملے میں شامل افراد بشمول مجید بریگیڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، یہ ظالمانہ عمل بغیرسزا کے نہیں رہے گا، پاکستان کی سکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ترجمان کا کہناتھا کہ خارجہ امور کی وزارت چینی سفارتخانے سے قریبی رابطے میں ہے،پاکستان اور چین قریبی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں ،پاکستان چین باہمی احترام اور مشترکہ مقدر کے رشتے سے جڑےہوئےہیں،ترجمان کا مزیدکہناتھا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف چینی بھائیوں سےملکر کام کرتا رہے گا، پاکستان چینی شہریوں منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کیلئےپختہ عزم کی توثیق کرتا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔