ملتان )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے روز کا کھیل جاری ہے جس دوران قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنا لیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پرقومی ٹیم نے پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود نے بہترین انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ۔
اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق نے بھی کپتان کا بھر پور ساتھ نبھایا اور 102 رنز بنا کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیئے ، انہوں نے سینچری 10 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے مکمل کی ۔
بہر حال صائم ایوب محض 4 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ بابراعظم صرف 30 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے ۔