URDUINSIGHT.COM

لاہور میں خاتون نے عابد نامی شخص کو گھر بلا کر قتل کر دیا اور لا ش نالے میں پھینک دی

لاہور  )لاہور میں خاتون نے ایک شخص کو گھر بلانے کے بعد تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

 پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں خاتون بشریٰ نے 45 سالہ عابد کو گھر بلا کر قتل کردیا اور گندے نالے میں پھینک دی تاہم بعدازاں لاش ملنے پر تحقیقات کا آغاز ہوا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ نے ساتھیوں کی مدد سے لاش نالے میں پھینکی تھی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمہ کوپکڑ لیا ہے۔

دوسری جانب مزنگ کے علاقے میں ایک شخص نے تعزیت کیلئے آئے کزن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق زوہیب نامی شخص اپنی ممانی کے انتقال پر تعزیت کیلئے عادل سعید کے گھر آیا جہاں معمولی جھگڑے پر عادل نے زوہیب کو قتل کردیا جب کہ واردات کےبعد ملزم فرار ہوگیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔