آکلینڈ ) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کیم ولیمسن دورہ بھارت سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کے مطابق کین ولیمسن گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں، ان کو گروئن کی تکلیف سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہوئی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہےکہ ولیمسن کی بھارت روانگی میں تاخیر ہے اور ان کی جگہ مارک چیپمین کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جب کہ کین ولیمسن ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بھارت میں اسکواڈ کوجوائن کریں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری حصے میں ہی کھیل سکیں گے، سیریز کے آغاز میں ولیمسن کا دستیاب نہ ہونا مایوس کن ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے بنگلورو میں شروع ہوگا۔