URDUINSIGHT.COM

مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر سٹے آرڈر دینے والا جج معطل

اسلام آباد ) سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود سٹے آرڈر دینے والے جج انعام اللہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔

اس حوالے سے چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کردیے اور انہیں سینئر سول جج سے او ایس ڈی بنادیا۔ سینیئر سول جج انعام اللہ کو فوری طور پر ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا، سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔

ایکپریس نیوز کا عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔