URDUINSIGHT.COM

انگلینڈ کیخلاف جاری میچ کے دوران پاکستان کا اہم کھلاڑی بیمار ہو گیا

ملتان  )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز لیگ اسپنر ابرار احمد بخار میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 35 اوورز کرائے اور 174 رنز دیے لیکن چوتھے روز وہ بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے فیلڈ میں نہیں آئے۔ابرار احمد نے 35 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میچ چوتھے دن میں داخل ہوگیا ہے، پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے تھے۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔