نیویارک )پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت میں جوہری، تابکاری مواد کی چوری اور فروخت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ انتہائی تابکار، زہریلا مادہ کیلیفورنیم (Californium) ایک گروپ کی غیرقانونی ملکیت میں پایا گیا۔
منیر اکرم نے کہا کہ اسی ملک میں 2021 میں بھی کیلیفورنیم کی چوری کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔
پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل سے ان واقعات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادکے تحت اپنے فرائض کامیابی سے مکمل کئے، مضبوط کمانڈ اورکنٹرول سسٹم قائم کیا۔