URDUINSIGHT.COM

بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ کے ساتھ اداکارہ مہوش حیات کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات اب بھارتی مشہور پنجابی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ جلوے بکھیرتے دکھائی دیں گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پربھارتی گلوکاروپاکستانی اداکارہ نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنےمداحوں کوحیران کردیا،دونوں کی مختصرسی ویڈیو میں یویو ہنی سنگھ کوگاناگاتےہوئےسنا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کےکیپشن میں گلوکار ہنی سنگھ نے عندیہ دیا ہےکہ مداحوں کو تھا جس کا انتظار وہ گھڑی قریب ہے۔ویڈیو میں دونوں ممالک کے فنکاروں کو’گرین بیگ گراؤنڈ‘کےساتھ خوش گوار انداز میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے،جبکہ گلوکارکو گنگناتے بھی سن سکتے ہیں،ممکنہ طورپروہ اپنے اورمہوش حیات کے آنے والے گانے کے چندبول بھی گنگنا رہے ہیں۔

اس سے قبل ہنی سنگھ نے مہوش حیات کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو ’زندہ دل‘ انسان قرار دیا تھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔