URDUINSIGHT.COM

شراب برآمدگی کیس، عدالت کا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ) مقامی عدالت نے اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو23 اکتوبرتک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن پیش ہوئے ۔اس موقع پر علی امین گنڈا پور کے گزشتہ وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے مزید مہلت دی جائے۔عدالت طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج بھی پیش نہیں ہوئے۔ جس پرعدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔