URDUINSIGHT.COM

قومی ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

لاہور)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں افسوسناک شکست کے بعد کل لاہور میں اہم اجلاس طلب کر لیاہے ۔سماء نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کل مینٹورز اور سلیکٹرز کا اجلاس طلب کرلیا جس دوران قومی ٹیم کا مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔کل ہونے والے اجلاس میں اہم پالیسیز بھی ترتیب دی جائیں گی، چیئرمین پی سی بی کل ہونے والے اجلاس میں حالیہ شکستوں پر بھی بات چیت کرینگے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔