URDUINSIGHT.COM

ایس سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت، چین اور روسی وفود پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد )شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لئے غیرملکی وفود کی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں بھارت کا 4 رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ روس کا 76رکنی جبکہ جبکہ چین کا 15رکنی وفد بھی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرغستان کا 4 رکنی اور ایران کا 2رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد میں ہوگا جس میں مختلف ممالک کے 200 وفود شرکت کریں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔