URDUINSIGHT.COM

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ, جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

دبئی ) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کا 107 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔قبل ازیں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقا اور بنگلادیش ٹورنامنٹ میں اپنے چار، چار میچ کھیل چکے ہیں جس میں سے جنوبی افریقا کو تین میں کامیابی ملی اور ایک میں شکست ہوئی، بنگلادیش صرف ایک میچ جیت سکا جبکہ تین میں ناکام رہا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔