ماسکو)یوکرینی خاتون صحافی وکٹوریہ روشچینا روسی حراست میں انتقال کرگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ وکٹوریہ یوکرینی میڈیا کیلئے بطور فری لانس صحافی اور امریکی نشریاتی ادارے ریڈیو لبرٹی کیلئے بھی رپورٹس تیار کرتی تھیں۔گزشتہ سال اگست میں روس کے زیر کنٹرول علاقوں میں رپورٹنگ کے دوران وکٹوریہ لاپتہ ہوگئی تھیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مئی میں ان کے والد کو روسی وزارت دفاع نے وکٹوریہ کے زیر حراست ہونے کی اطلاع دی تھی۔یوکرین کے قیدیوں کے کوآرڈینیشن ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے خاتون صحافی کی موت کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا حقوق کے گروپ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (RSF) کے مطابق 2 دن قبل روس نے وکٹوریہ کے انتقال سے متعلق ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی تھی۔