URDUINSIGHT.COM

اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کے پروگرام آف ایکشن کا اجلاس

جدہ( محمد اکرم اسد) اسلامی تعاون تنظیم OIC کے پروگرام آف ایکشن (POA 2026-35) کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ماہرین کے گروپ کا اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب سے ایمبیسڈر برائے اوآئی سی صالح الصہیبانی، ترکی سے کن اراز، پاکستان کے فواد شیر، ایران، کویت، بحرین سمیت رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اہم امور اور عالمی و علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ مسئلہ فلسطین،  تنازعہ جموں و کشمیر سمیت ، اسلامو فوبیا، امن و سلامتی، سائنس اور ٹیکنالوجی، تجارت و صحت ہمیشہ سے  او آئی سی کی اہم ترجیحات کے طورپر ایجنڈے میں شامل رہی ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔