URDUINSIGHT.COM

خیبرپختونخوا میں قیدیوں ہفتہ وار کیا کھانا دیا جائے گا؟نیا مینیو جاری

پشاور)خیبر پختونخوا حکومت نے پریزن رولز 2018 میں ترامیم کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبے بھر کے قیدیوں کو ناشتے میں چائے اور پراٹھے دیئے جائیں گے، قیدی چائے کی بجائے متبادل کا تقاضا کرے تو فراہم کیا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو پیر اور جمعرات کو دوپہر کے کھانے میں دال چنا ، منگل کو دوپہر کے کھانے میں دال ماش ، بدھ کو سفید چنا ہفتے کو آلو چکن اور اتوار کو لوبیا کھلایا جائے گا۔

اس کے علاوہ رات کے کھانے میں پیر کو آلو گوشت ، منگل کو آلو انڈہ یا سبزی ، بدھ کو سبزی ، جمعرات کو گوشت پلاؤ ، جمعہ کو مونگ چاول، ہفتہ کو سبزی حلوہ اور اتوار کو دال مسور دی جائے گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔