URDUINSIGHT.COM

ممکنہ اسرائیلی حملے پر ایران نے سخت وارننگ جاری کردی

تہران )ممکنہ اسرائیلی حملے پر ایران کی جانب سے سخت وارننگ جاری کردی گئی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دفاع کے لئے اب ہماری کوئی سرخ لکیریں نہیں ہیں، جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن جنگ کے لئے بھی پوری طرح تیار ہیں۔

ایرانی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ تیاری پوری ہے، اسرائیل ایران پر حملے کی غلطی کا خمیازہ بھگتے گا۔

دوسری جانب اسرائیل اور امریکا کی ایران پر حملہ کرنے کی صورت میں ممکنہ جوابی کارروائی روکنے کی مشترکہ تیاریاں جاری ہیں۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کی ہدایت پر اسرائیلی دفاع کی مضبوطی کے لئے جدید اینٹی میزائل سسٹم تھاڈ اور امریکی فوجی اسرائیل میں تعینات کئے جا رہے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔