URDUINSIGHT.COM

ہر قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، ایران کا اعلان

بغداد ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

عراق میں نیوز کانفرنس کرتےہوئےایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے علاوہ کوئی بھی ملک خطے میں جنگ نہیں چاہتا، مشرق وسطیٰ کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے خطے کی سلامتی خطرے میں ڈال رہا ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ غزہ اور لبنان کے خلاف جاری جارحیت بند ہونی چاہیے، ہم امن اور جنگ بندی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، تنازعات کے بڑھنے سے خطے میں وسیع جنگ شروع ہوسکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کو وسیع جنگ سے بچانے کیلئے ایران نے بے پناہ کوششیں کیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔