URDUINSIGHT.COM

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی

اسلام آباد ) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اورٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی۔گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت کی گئی ہے۔قبل ازیں 30 ستمبر کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبرتک توسیع کی گئی تھی ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔