URDUINSIGHT.COM

صارم برنی کی ٹرائل شروع نہ ہونے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد

کراچی)سندھ ہائیکورٹ نے صارم برنی کی ٹرائل شروع نہ ہونے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں انسانی سمگلنگ اور دستاویز میں ردوبدل کے کیس میں صارم برنی کی ٹرائل شروع نہ ہونے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ ایف آئی اے نے ابھی تک حتمی چالان پیش نہیں کیا، کیس کا ٹرائل تاحال شروع نہیں کیا جا سکا،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی،جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہاکہ ایف آئی اے ابھی تحقیقات کررہی ہے،آپ نے قبل ازوقت عدالت سے رجوع کیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔