URDUINSIGHT.COM

مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 اکتوبر سے ملک میں داخل ہوگا

لاہور)مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 اکتوبر سے ملک میں داخل ہوگا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات اختر محمود کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 اکتوبر سے ملک میں داخل ہوگا، 22 اکتوبر سے شمالی علاقہ جات میں بارش برسنے کے امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونے کے باعث لاہور میں موسم مزید بہتر ہو جائے گا مگر بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔