کرغزستان کے وزیراعظم ایس سی او سمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئ
اسلام آباد)کرغزستان کے وزیراعظم ایس سی او سمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو رہاہے،ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے غیرملکی وفود کی آمد کاسلسلہ جاری ہے،کرغزستان کے وزیراعظم ژاپا روف اکیل بیک ایس سی او سمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے،کرغز وزیراعظم کامصدق ملک نے استقبال کیا،معزز مہمان کو ایئرپورٹ پر موجود بچوں نے گلدستے پیش کئے۔