URDUINSIGHT.COM

ایس سی او میں جاپان کو بھی شامل ہونا چاہئے: مشیر بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان

ٹوکیو )بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان کے مشیر سید فیروز عالم شاہ کا کہنا ہے کہ شنگھائی کوآپریشن تنظیم (ایس سی او) کا اجلاس پاکستان کی معاشی تقدیر بدل سکتا ہے۔

روزنامہ “جنگ “سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رکن ممالک کے ساتھ اپنی تجارت کو فعال کر لے تو پاکستان کی برآمدات میں ڈرامائی ترقی ہو سکتی ہے۔

سید فیروز شاہ نے کہا کہ بہت سے رکن ممالک کی طرح خواہش ہے کہ شنگھائی کوآپریشن تنظیم میں جاپان کی شمولیت بھی ہو سکے کیونکہ جاپان دنیا کی تیسری بڑی معیشت رکھنے والا ایشیائی ملک ہے اور جاپان اس تنظیم میں شامل ہو جاتا ہے تو پاکستان کو بھی اس سے بہت زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت اتنی زیادہ نہیں ہے جتنی دنیا کی تیسری بڑی معیشت رکھنے والے ملک کے ساتھ ہونی چاہئے جس میں اضافے کے لئے جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ کافی محنت کر رہے ہیں تاہم امید ہے کہ اگلے چند برسوں میں پاک جاپان تجارت میں بھاری اضافہ ہو سکے گا۔

مشیربورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان کا کہنا ہے کہ ماضی میں جس طرح یاماہا کو پاکستان لے گیا تھا، اب کئی مزید جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راضی کرنے کے مشن پر جاپان آ یا ہوں، جہاں سفیرِ پاکستان سے بھی ملاقات متوقع ہے، جس میں پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کوششوں پر گفتگو ہو گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔