URDUINSIGHT.COM

سری لنکا: سائبر کرائم میں ملوث 230 سے زائد چینی باشندے گرفتار

کولمبو )سری لنکا میں سائبر کرائم میں ملوث 230 سے زائد چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھ ہیراتھ کے مطابق سری لنکن پولیس نے گزشتہ روز چینی سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے کارروائی کر کے بین الاقوامی بینکوں سے آن لائن فراڈ کے الزام میں 230 سے زائد چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔

ا±نہوں نے بتایا کہ آن لائن فراڈ میں استعمال ہونے والے 250 کمپیوٹر اور 500 موبائل فون بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

حکام کی جانب سے اس سلسلے میں مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔وجیتھ ہیراتھ نے بتایا کہ آن لائن فراڈ میں کتنی رقم چوری کی گئی اس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

ا±نہوں نے مزید بتایا کہ چینی باشندوں نے بنیادی طور پر غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی اداروں کو نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے کولمبو میں موجود چین کے سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے سری لنکا کی پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کا ایک گروپ بھیجا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی وطن واپسی کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکن پولیس نے ایک بڑی کارروائی میں 126 چینی باشندوں کے ساتھ ساتھ 2 ویتنامی جبکہ تھائی لینڈ اور فلپائن کے 1،1 باشندے کو بھی گرفتار کیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔