URDUINSIGHT.COM

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ؛عالمی رہنماؤں اور مندوبین کی کنونشن سینٹر آمد جاری

اسلام آباد)شنگھائی تعاون تنظیم کے 23واں سربراہی اجلاس کیلئے عالمی رہنماؤں اور مندوبین کی جناح کنونشن سینٹر آمد کا سلسلہ جاری ہے

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف معزز مہمانوں کا خیرمقدم کررہے ہیں،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہیں،وزیراعظم شہبازشریف نے سیکرٹری جنرل ایس سی او کا استقبال کیا، ایران کے وزیر معدنیات بھی اجلاس میں شرکت کیلئے کنونشن سینٹر پہنچ گئے،وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے وزیر معدنیات کا خیرمقدم کیا،بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے کنونشن سینٹر پہنچ گئے،وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف،بیلاروس اور منگولیاکے وزیراعظم بھی شرکت کیلئے کنونشن سینٹر پہنچ گئے، وزیراعظم شہبازشریف  نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔