اسلام آباد)پاکستان 27 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا، شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ سربراہی اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایس سی او اجلاس میں 8 ملکوں کے وزرائے اعظم شریک ہونگے، معیشت، تجارت، ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی، چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور روسی وزیراعظم میخائل مشوستن شرکت کریں گے، بیلاروس، قازقستان ، تاجکستان کے وزرائے اعظم بھی شریک ہوں گے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایرانی وزیرمعدنیات بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے، آج صبح معزز مہمان کنونشن سینٹر پہنچیں گے، وزیراعظم تمام غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کریں گے۔
ایس سی او میں شرکت کرنے والے لیڈران گروپ فوٹو لیں گے، اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے۔