اسلام آباد)بانی پاکستان پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ہوا ہے جس کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔میڈیکل رپورٹ پمز ہسپتال کے دو ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے تیار کی جس میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل فٹ اور ایکٹیو ہیں۔
اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر نارمل ہے، جبکہ انہیں 5 روز سے پیٹ خرابی کی شکایت تھی۔