URDUINSIGHT.COM

پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دیتاہوں: جے شنکر

اسلام آباد  ) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، ہم ایک ایس وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں ، دو بڑے تنازعات جاری ہیں جن کے عالمی اثرات مختلف ہیں ۔

بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دیتاہوں ، بھارت نے اس صدارت کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی مکمل حمایت فراہم کی ، ہم ایک ایس وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں ، دو بڑے تنازعات جاری ہیں جن کے عالمی اثرات مختلف ہیں ، کویڈ نے ترقی پذیر ممالک کو سخت نقصان پہنچایا ہے ، قرض کا بوجھ ایک سنگین مسئلہ ہے ، دنیا پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں پیچھے ہے ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔