URDUINSIGHT.COM

بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے عیدین کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا

ڈھاکا ) بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمدیونس نےعیدالفطر،عید الاضحیٰ اور درگا پوجا کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق آئندہ سےعیدالفطر کی تعطیلات 5 دن،عیدالاضحیٰ کی 6 دن اور شردیہ درگا پوجا کی تعطیلات 2 دن ہوا کریں گی۔یہ بیان عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل کے آئندہ سال کے لیے عام تعطیلات کی فہرست کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔قبل ازیں وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن نے تعطیلات میں توسیع کی تجویز دی تھی جسے اب ایڈوائزری کونسل نے منظور کر لیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلادیش میں عیدین کے لیے 3 اور درگا پوجا کی ایک روز کی تعطیل ہوا کرتی تھی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔