لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پنک پولو 2024ء کے تیسرے روز دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں ڈائمنڈ پینٹس اور شیخو سٹیل کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں پولو کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کیلئے فیملیز اور کھلاڑیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب سیکرٹری میجر علی تیمور (ر) اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد گارڈ گروپ /ذکی فارمز کی ٹیم کو9-4.5 ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان اور میر حذیفہ احمد نے چار چار گول جبکہ میر شعیب احمد نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم گارڈ گروپ /ذکی فارمز کی طرف سے شاہ قبلائی عالم نے دو،احمد بلال ریاض اور تیمور علی ملک نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ادھر دوسرے میچ میں شیخو سٹیل کی ٹیم نے نائن پولو کی ٹیم کو8-5.5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آج بروز جمعتہ المبارک دو اہم میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ دوپہر پونے تین بجے نیوایج کیبلز کا مقابلہ ریجاس پولو سے جبکہ پونے چار بجے سیمی فائنل میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم ایف جی /دین پولو کے مدمقابل ہوگی۔
جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پنک پولو 2024ء کے تیسرے روز دو اہم مقابلوں کا انعقاد
- urduinsight_dtj8yv
- October 17, 2024
- 6:41 PM