URDUINSIGHT.COM

زین قریشی کی اہلیہ کے اغوا کا ڈراپ سین، بحفاظت گھر پہنچ گئیں

اسلام آباد )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کی اہلیہ ماہنم کبیر نے کہا ہے کہ وہ الحمدللہ بحفاظت گھر پہنچ گئی ہیں۔

اپنے بیان میں ماہنم کبیر نے دعاوں کیلئے شکریہ بھی ادا کیا۔پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھابھی کی بحفاظت واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر شیئر کی، دعاو¿ں اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس سے پہلے رہنما تحریک انصاف مہربانو قریشی نے کہا تھا کہ ان کی بھابھی کو نقاب پوش افراد نے اغوا کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی کی اہلیہ کو گھر کے قریب سے اٹھایا گیا، دو کاروں نے بھابھی کی گاڑی کو روکا اور زبردستی گاڑی سے باہر نکالا اور گاڑیوں میں سوار سادہ کپڑوں میں نقاب پوش افراد نے انہیں اغوا کرلیا ہے۔

مہربانو قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ ڈیڑھ سال سے جاری ہر طرح کی دھمکیوں کے باوجود انہیں توڑا نہیں جا سکا جس کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔