اسلام آباد ) قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل (جمعرات)شام 4بجے ہو گا، سیکرٹریٹ نے 10نکاتی ایجنڈا جاری کردیا جس میں آئینی ترمیم سے متعلق ایجنڈا شامل نہیں ہے۔دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس کل(جمعرات) 3 بجے ہوگا،سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس کا14 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا،اجلاس میں آئینی ترمیم سے متعلق ایجنڈا شامل نہیں۔ایجنڈے کے مطابق وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 پیش کریں گے،سینیٹر فیصل سلیم رحمان اسمگلنگ ، انسانی اسمگلنگ اور الیکٹرانک کرائم ترمیم بل 2024 کی رپورٹ اجلاس میں پیش کریں گے۔سینیٹر پونجوبھیل اور سینیٹر زیشان خانزادہ توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔