URDUINSIGHT.COM

نجی سکول کے چوکیدار کی چوتھی جماعت کی طالبہ سے زیادتی

 صوابی(آئی این پی)صوابی میں نجی سکول کے چوکیدار کی جانب سے مبینہ طور پر چوتھی جماعت کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے،متاثرہ بچی کے بیان کے مطابق چوکیدار نے صفائی کے بہانے اسے سکول کے کمرے کے اندر بلایا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے چوکیدار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق صوابی کے تھانہ کالوخان کی حدود میں واقع ادینہ کے علاقے میں نجی سکول کے چوکیدار نے ایک نوعمر طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس کے مطابق چوکیدار کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی عمر 12 سال ہے اور وہ چوتھی جماعت میں زیر تعلیم ہے۔پولیس نے متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں نجی سکول کے چوکیدار کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔