URDUINSIGHT.COM

حکومت نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان

اسلام آباد) حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے پیشرفت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا ۔

 

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔