URDUINSIGHT.COM

وینا ملک ہونیوالے شوہر کی کس خوبی سے متاثر ہوئیں؟ خود ہی انکشاف کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل ، میزبان و اداکارہ وینا ملک اپنی ہونے والی شادی کی وجہ سے لائم لائٹ کا حصہ بنی ہوئی ہیں، انہوں نے اپنے نئے شوہر سے متعلق خوبیوں کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ ان کے ہونے والے لائف پارٹنر کیسی شخصیت کے مالک ہیں۔

آج نیوز کے مطابق وینا ملک کا کہنا تھا کہ شہریار چوہدری میرے نئے جیون ساتھی ہیں جن کے بارے میں مداحوں کو شادی والے دن معلوم ہو جائے گا۔وینا ملک نے انکشاف کیا کہ ان کے نئے پارٹنر کا تعلق بھی ان کی طرح ہی اسلام آباد سے ہے، ان کے درمیان چند ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان ملاقاتوں میں شہریار چوہدری کو ایک خوبصورت انسان کے طور پر پایا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شہریار چوہدری کا گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار ہے وہ ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ قران بھی ہیں اور اسی خوبی نے انہیں ہاں کہنے پر مجبور کیا۔

واضح رہے وینا ملک کی 25 دسمبر 2013 کو دبئی کے بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے شادی ہوئی تھی، 2017 میں اسد بشیر خٹک سے خلع لینے والی وینا ملک کے ان سے دو بچے بھی ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔