URDUINSIGHT.COM

عمران خان لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری

اسلام آباد )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف مل گیا۔

 

سول جج شہزاد خان نے درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان ،وزیراعلیٰ کے پی علی امین اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کیس سے بری کر دیا۔

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان کو بھی کیس سے بری کر دیا۔

 

واضح رہے کہ عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔