URDUINSIGHT.COM

ملائکہ اروڑا نے والد انیل مہتا کی موت کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ ادا کارہ ملائکہ اروڑہ کے لیے گذشتہ چنر روز بہت کٹھن رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کے والد انیل مہتا نے اپنے ہی گھر کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی تھی۔ اس خبر نے ملائکہ کے ساتھ ساتھ پوری انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ملائکہ نے اب اپنے والد کی موت کے بعد پہلی مرتبہ کھل کربات کی ہے۔

ملائکہ نے حال ہی میں بھارتی میگزین کو ایک انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے ان لمحات کے بارے میں بات کی ہے جن سے نمٹنا ان کے لیے بہت مشکل تھا۔ انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب ان کی حالت کیسی ہے؟

ملائکہ کا کہنا تھا کہ زندگی بہت مصروف شے کا نام ہے۔ جس میں آپ کو ہر وقت اور ہر گھڑی کام کرنا پڑتا ہے۔ میرے لیے اپنے لائف اسٹائل کو برقراررکھنا بہت ضروری ہے۔ تاکہ میں اول نمبر پر رہوں۔ میں اپنی روزمرہ روٹین پر سختی سے عمل کرتی ہوں چاہے وہ صبح اٹھنا ہو ، ورزش کرنا ہو، کچھ آرام کرنا ہو یا کھانا پینا ہو۔

ملائکہ کا کہنا تھا کہ آپ کے لیے آپکا طرز زندگی اور آپ کی صحت دونوں لازم وملزوم ہیں۔ میں اپنی ذہنی اور جسمانی صحت پر خاص توجہ دیتی ہوں۔ خواہ وہ خود کی دیکھ بھال ہو، ورزش ہو یا مراقبہ ۔ انسانی صحت کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ ہر اس چیز پر توجہ دیں جو آپ کو ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر متوازن رکھے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔