URDUINSIGHT.COM

سوات میں زمین کا تنازع، بھائیوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں، 2 جاں بحق

سوات  )سوات اوڈیگرام میں بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کی وجہ سے دو بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ رحیم آباد کی حدود اوڈیگرام میں زمین کے تنازع پر ملزم شکیل نے فائرنگ کرکے اپنے دو بھائیوں کو قتل اور دو کو زخمی کردیا ہے۔

جاں بحق افراد میں ضیاء الحق اور احسان الحق شامل ہیں ، لاشوں اورزخمیوں کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کے ملزم شکیل کو گرفتارکرلیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔