لاہور)قومی کرکٹر ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخرزمان نے آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کھیلنےسے معذرت کرلی ۔
سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ فخرزمان نے ای میل میں پی سی بی سے 2ماہ کا آرام مانگ لیا، ای میل کے متن میں کہا ہے کہ اگر فٹنس کیو جہ سے ڈراپ کرنا ہے تو بہتر ہے آرام کرلیا جائے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فخرزمان کے رویے سے ناخوش ہے،فخرزمان نے کنکشن کیمپ میں بھی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی شکایت لگائی تھی۔