اسلام آباد )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اگر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی میرے ساتھ ڈی چوک پر احتجاج کیلئے نکلیں تو عمران خان کو رہا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
شیر افضل مروت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نو مئی سے لے کر آج تک مار کھانے میں ہماری کافی تربیت ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو کہنا چاہتا ہوں کہ احتجاج کو احتجاج کمیٹی کے حوالے کیا جائے اس کیلئے آپ سب مل کر آواز اٹھائیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں خود ایسے کسی احتجاج کا حصہ نہیں بننا چاہوں گا جس میں مجھے یقین ہی نہ ہو کہ احتجاج شروع اور ختم ہونے میں ہماری مشاورت ہوگی یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر احتجاج احتجاج کمیٹی کی وساطت سے ہوا تو میں آُ کے بیچ میں ہوں گا۔