اسلام آباد ) تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ ناخوشگوار واقعات کے بعد ایف آئی اے میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور مزید 5 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
سما نیوز کے مطابق ایف آئی اے میں بنائی گئی ٹیموں کے ارکان کو چوبیس گھنٹے دستیاب رہنے کی ہدایت کر دی گئی اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیم کے ارکان اپنے موبائل نمبر بند نہیں کر سکیں گے۔ دئیے گئے ہدف کی تکمیل تک چھاپہ مار ٹیم کے ارکان کو چھٹی بھی نہیں ملے گی۔ واضح رہے کہ سائبر کرائمز روپورٹنگ سنٹر نے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی، پنجاب یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی اور لاہور کاج فار وویمن یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ ہراسگی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کی تھی جن کی گرفتاری کے لئے یہ ٹیمیں تشکیل دیدیں گئیں ہیںہر ٹیم میں چار افسران شامل ہوں گے جبکہ ٹیم لیڈرز میں وقار اعوان، نعمان رضا، نعیم ساجد، سنبل رانا اور مدثر نور شامل ہیں۔