URDUINSIGHT.COM

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیاگیا

اسلام آباد)سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیاگیا،سپریم کورٹ سے 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے

 

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواستگزار محمد انس نے وکیل عدنان خان کی وساطت سے درخواست دائر کی،26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا اختیار ہے،پارلیمنٹ دو تہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم کرسکتی ہے،پارلیمنٹ کو عدالتی امور پر تجاوز کرنے کااختیار نہیں،ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور اداروں میں اختیارات کی تقسیم کیخلاف ہے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ترمیم کے ذریعے چیف جسٹس کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے،ترمیم کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی حکومت وقت کے پاس چلی گئی ہے،ججز تقرری کے جوڈیشل کمیشن کی ہیت کو بھی تبدیل کردیاگیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ترمیم کو بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے منافی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔