URDUINSIGHT.COM

عمران خان کہتے ہیں ساری تکلیفیں برداشت کر لوں گا،بہن نورین نیازی

اسلام آباد )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں میں ساری تکلیفیں برداشت کر لوں گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری بہنوں کو بغیر وجہ کے جیل میں ڈالا گیا ہے، جیل میں ملاقاتیں بھی بند کرا دی ہیں تو پریشانی ہو رہی ہے۔

نورین نیازی نے کہا کہ اللّٰہ کرے انصاف ملے اور نظر بھی آئے، عمران خان کو پارٹی قیادت پر بھروسہ ہے، ان سے ملتے ہیں لیکن فیملی کے لوگوں کو بھی ملنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ پہلے کبھی کسی سیاستداں کے ساتھ نہیں ہوا، وہ آدمی ان کے حساب سے بہت آگے ہے۔وہ تو مجرم بھی نہیں ہیں، جس آدمی نے اپنی زندگی اس ملک کے لیے لگائی اس کے ساتھ یہ کر رہے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔