URDUINSIGHT.COM

عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس آج سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد) بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس آج سماعت کیلئے مقرر ہوگیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی سے بھی دلائل طلب کر لئے، بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر دیا، پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کا کیس کی بھی ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیاتی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے، الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ اور کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر دیئے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔