URDUINSIGHT.COM

عمرایوب کے دادا نے ویگو ڈالے کو متعارف کروایا،حنیف عباسی

اسلام آباد) رہنما مسلم لیگ(ن)حنیف عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام رکن اسمبلی کمپرومائزڈ ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ ہرالزام ویگو ڈالے پر لگا دیتے ہیں، یہ الف لیلیٰ کی کہانیاں سناتے ہیں، عمرایوب کے دادا نے ویگو ڈالے کو متعارف کروایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے70 کے70 لوگ کمپرومائزڈہیں ، ایسے لوگ جب درس دیتے ہیں تو ہمارا خون کھولتا ہے، جو جتنا زیادہ بولتا ہےاتنا ہی اس کا سفید کپڑوں والوں سے تعلق ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔