لاہور) ٹک ٹاکر مناہل ملک نےسوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیوز کی تردید کر دی۔
ویڈیو بیان میں مناہل ملک کا کہناتھا کہ لیک ہونے والی ویڈیو جعلی ہے۔ویڈیو ایڈٹ کی گئی ہیں۔ویڈیو جاری کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔ وہ شخص جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔
ٹک ٹاکر کا مزید کہناتھا کہ ویڈیو کے بعد سے میں اور میری فیملی ڈیپریشن میں ہے۔ہمیں پتہ ہے کہ ہم پر کیا گزر رہی ہے،میں یہ چاہتی ہوں کہ آپ لوگ جس طرح مجھے سپورٹ کرتے رہے ہیں اسی طرح مجھے اب بھی سپورٹ کریں،ان کاکہناتھا کہ یہ وہی بندہ کر سکتا ہے جس کے گھر میں ماں بہن نہیں ہیں یا تو اس کو عزت کا خیال نہیں ہے۔