URDUINSIGHT.COM

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کراچی)ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ شاہ زیب نقوی کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشا عسکری 4کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کلفٹن انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثہ ہواتھا، پولیس حکام کے مطابق حادثے میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،پولیس حکام کاکہناتھا کہ گاڑی شاہ زیب چلا رہا تھا، گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی ، حادثے میں شاہ زیب کادوست محمد الیاس زخمی ہوا، شاہ زیب کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے منع کیاہے ،ضابطے کی کارروائی کے بعد شاہ زیب کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔