URDUINSIGHT.COM

تحریک انصاف نے 4 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

اسلام آباد ) تحریک انصاف نے 4 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ کو شوکاز جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم سے پہلے آپ نے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ منقطع کیا،قابل بھروسہ شواہد ملے ہیں کہ آپ نے حکومت سے رابطہ کیا۔سات دن میں بتائیں کہ آپ کو پارٹی سے منحرف قرار کیوں نہ دیا جائے، نوٹس کا جواب نہ دیا تو پارٹی سے نکالنے سمیت دیگر کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے زین قریشی نے اس قسم کے تمام الزامات کی سختی کیساتھ تردید کی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔